ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / بی جے پی نے نہیں دیا قصینوں کو فروغ:پارسیکر

بی جے پی نے نہیں دیا قصینوں کو فروغ:پارسیکر

Sun, 29 Jan 2017 21:36:38    S.O. News Service

پنجی29جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)گوا کے وزیر اعلی لکشمی کانت پارسیکر نے آج اس بات سے انکار کیا کہ بی جے پی نے ریاست میں قصینوں کو فروغ دیا۔انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کے رخ کی وجہ سے ہی ساحلی قصینوں کی تعداد 6 تک محدود رہ گئی ہے۔اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی کا منشور جاری کرتے ہوئے پارسیکر نے کہاکہ قصینوں کانگریس حکومت کی دین رہی ہے، بی جے پی کے دور حکومت میں ماڈووی میں کوئی قصینہ نہیں کر سکا ہے۔جب کانگریس نے قصینوں کی شروعات کی کوشش کی تو ہم نے سخت مخالفت کی، جس کی وجہ سے قصینوں کی تعداد چھ پر ہی محدود رہ گئی۔انہوں نے کہا کہ اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ ہم انہیں دوسری جگہ کیوں نہیں لے گئے، ہم ایسا نہیں کر سکتے ہیں کیونکہ وہ قانون کے مطابق چل رہے ہیں،ہم قانون سے بندھے ہوئے ہیں، حکومت کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج دے سکتے تھے۔اس سے حکومت کی تصویر کو نقصان پہنچ سکتا تھا۔وزیر اعلی نے ساتھ ہی کہا کہ بی جے پی حکومت نے ساحلی قصینوں پر کئی طرح طرح کی پابندیاں لگائی ہیں اور اس بات کا یقین ہے کہ مانڈووی آلودہ نہ ہو۔
 


Share: